‏گزشتہ رات میڈیا نے جان بوجھ کر الیکشن کے نتائج کا غلط تاثر پیدا کیا، مریم نواز

پاکستان

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات میڈیا نے جان بوجھ کر الیکشن کے نتائج کا غلط تاثر پیدا کیا۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انتخابی نتائج کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے نے جان بوجھ کر انتخابی نتائج کا غلط تاثر پیدا کیا۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ ’اس کے برعکس ن لیگ الحمدللہ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ بس کچھ ہی نتائج کا انتظار ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے