مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کچہری، عدالت اور پولیس کو ایک جگہ پر منتقل کردینگے۔
سیالکوت میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں 2 سے 3 دن رہ گئےہیں، ہم نے اس شہر کی ہرسطح پرخدمت کی، کسی ایک دورکاہی معائنہ کرلیاجائے تو زمین آسمان کافرق ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے گندگی کی تصویر لے کر اپلوڈ کی تو صبح صفائی ہوچکی تھی، صفائی کیلئے تصویر کی ضرورت بھی نہیں ہونی چاہیے تھی، پاکستان کے عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے، کامیابی ن لیگ کی ہی ہوگی۔