پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ کل 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے دن ملک بھر میں انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا۔