میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتنا بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جس میں پی ایس 46 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید ذوالفقار شاہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سید ذوالفقار شاہ کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے