پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ، 27 افراد جاں بحق ، 42 زخمی

پاکستان

بلوچستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پشین میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی  جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے پشین دھماکے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خانوزئی میں پی بی 47 میں انتخابی امیدوار اسفندیارکاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے