پاکستان کے استحکام کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں، شیلا جیکسن

پاکستان

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے ملک بھر میں جاری عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انتخابات پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں، پاکستان کے استحکام کے لیے آزادانہ، منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک کانگریس مین بریڈ شرمن نے کہا کہ یہ اہم نہیں کہ کون اقتدار میں ہے، اہم یہ ہے کہ اقتدار میں کیسے آئے؟

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں جمہوریت کا ساتھ دے رہا ہے، پاکستان میں منصفانہ، آزادانہ انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ کون منتخب ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے