عام انتخابات 2024 کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی معاشی معاہدہ کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا۔
پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن ’چنو نئی سوچ‘ رکھا گیا ہے، منشور کے بنیادی نکات میں کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک بنے گا، اجرت پر کام کرنے والوں کی آمدنی کو دگنا کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے منشور میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے اقدامات بھی رکھے گئے ہیں جبکہ ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024ء سے متعلق اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ’ووٹ تیر‘ میں پی پی پی کا عوامی معاشی معاہدہ بھی موجود ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام اور تفصیلات جاری کی ہیں۔