پاکستان پیپلزپارٹی کے کسی پارٹی سے اتحاد کے حوالے سے گردش کرنے والی باتیں قبل از وقت ہیں، شازیہ مری

پاکستان

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کسی پارٹی سے اتحاد کے حوالے سے گردش کرنے والی باتیں قبل از وقت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرانی ہائوس میں’’ اے پی پی ‘‘سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستان پیپلزپارٹی کے حوالے سے کچھ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ ہم کسی سے اتحاد کر رہے ہیں ،ابھی یہ باتیں قبل از وقت ہیں ، اس وقت ہم کوئی حتمی بات نہیں کر رہے ، اس وقت نتائج بھی مکمل نہیں آئے ، جو آزاد امیدواران ہیں ان کا بھی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ اسی ہفتے ہونے جارہی ہے، اس میں ہم پارٹی کے فورم پر مشاورت کریں گے، اس مشاورت کے نتیجے میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ لیا جائیگا اور آپ کو اس سے آگاہ کیا جائے گا کہ آیا ہم الائنس بنانے جارہے ہیں یا کہ سنگل پارٹی بیٹھ رہے ہیں، یا کسی سے بات کر رہے ہیں، اس وقت اس طرح کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہم نے کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے