بلوچستان کے علاقے مچ میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
بلوچستان کے علاقے مچ میں دہشتگردوں کے خلاف 30 جنوری کو کیے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21دہشتگرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملوں کو ناکام بنایا تھا جس کے نتیجے میں کچھ دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے اور عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔