سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے بالی وڈ ستاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فاطمہ بھٹو نے بھارتی نیوز سائٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس وہ بالی وڈ اداکار اور فنکار موجود ہیں جنہوں نے بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
فاطمہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ملبے پر فنکاروں کا جمع ہونا، سیلفیاں لینا، جشن منانا اور بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کو ترویج دینا بہت افسوسناک ہے۔فاطمہ بھٹو نے انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اب سے میں ان لوگوں کی فلمیں دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گی۔