عمران خان اور بشری بی بی کو 14 سال قید کی سزاعمران خان 10سال کیلئے نا اہل قرار

پاکستان

توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

جج محمد بشیر نے بدھ کو اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 14، 14 سال قید کے علاوہ 78 کروڑ 70 لاکھ فی کس جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو 10 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا ہے جب کہ سابق وزیرِِ اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے