پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان ، پنجاب اور وفاق میں پی پی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے حوالے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان، پنجات اور وفاق میں پی پی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں گئے اور بتایا کہ نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پی پی کا ابھی تک ن لیگ یا پی ٹی آئی کسی سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے مفاد میں سیاسی استحکام لانے کی کوشش کریں، پیپلز پارٹی کی نمائندگی چاروں صوبوں میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک مکمل نتائج سامنے نہیں آ رہے ہیں اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون کہاں حکومت بنا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن تو ہو گیا اب عوام کے لیے ہمیں مثبت تبدیلی لانا ہوگی، سیاسی عدم استحکام دور کیے بغیر بننے والی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اکیلا حکومت نہیں بنا سکوں گا تو اپنے منشور پر عملدرآمد نہیں کرسکتا اورعوام جس انداز میں نکلے میں ان کا شکر گزار ہوں۔