این اے 155 سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں، عوام جہانگیر ترین کو ووٹ دیں: پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ

پاکستان

لودھراں : پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو  نے چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات  کی ہے۔ ملاقات جہانگیر ترین کی لودھراں میں رہائش گاہ پر ہوئی جس میں عفت طاہرہ سومرو نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین کی جانب سے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم اور  ملکر سیاست کرنے  کا عزم ظاہر کیا گیا۔ عفت طاہرہ سومرو نے باقاعدہ ویڈیو بیان  میں کہا کہ  میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔ لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے