‏این اے 127 میں کوئی سمجھتا ہے ووٹ خرید لے گا تو یہ اس کی بھول ہے، مریم نواز

پاکستان

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ این اے 127 میں کوئی سمجھتا ہے ووٹ خرید لے گا تو یہ اس کی بھول ہے، یہ نوازشریف کے نوجوان ہیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹاؤن شپ میں این اے 127 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا یہاں آنے کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہاں کسی کو مناظرہ کرنے کا بہت شوق ہے، مناظرہ کرنا ہے تو کر لو، مناظرہ تو تب بنتا ہے جب آپ نے نوازشریف اور شہباز شریف کے جتنے ترقیاتی کام کئے ہوں، تم نے دانش سکول جیسے تعلیمی ادارے بنائے ہیں تو مقابلہ بنتا ہے، تم نے لاہور کی میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین جیسا کچھ بنایا ہے تو مناظرہ کر لو۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ یہاں سے ترقی کراچی لیکر جائیں گے، عطاء اللہ تارڑ نوازشریف کا وہ کارکن ہے جب سب لوگ گھروں میں بیٹھے ہوتے تھے تو عطاء اللہ تارڑ اکیلا لڑتا تھا، یہ بہادر، محنتی اور وفادار بھی ہے، جب عطاء اللہ تارڑ یہاں سے جیتیں گے تو آپ کی بہت خدمت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے