پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
ایف آئی اے کے مطابق علیمہ خان کے خلاف انکوائری کا حکم دھمکیوں، انتشاراور خوف و ہراس پھیلانے پرکیا گیا۔
ایف آئی اے میں ہدایت کی گئی ہے کہ علیمہ خان 3 فروری صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرمیں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔