‏افواج پاکستان کی الیکشن کے مجموعی طور پر پُر امن انعقاد پر قوم کو مبارکباد

پاکستان

افواج پاکستان نے ملک میں الیکشن کے مجموعی طور پر پُر امن انعقاد پر قوم کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن پاکستانی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو الیکشن عمل میں سکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار پر فخر ہے۔ پاک فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر ذمہ داریاں ادا کیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 1 لاکھ 37 ہزار جوان تقریباً 6 ہزار حساس پولنگ اسٹیشنز پر جبکہ 7 ہزار 800 جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات تھے، عوام کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کے پی، بلوچستان میں 51 دہشتگرد حملوں کا مقصد الیکشن عمل کو سبوتاژ کرنا تھا، ان حملوں میں 10 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید، 39 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجی جوانوں نے مؤثر طریقے سے ملک بھر میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا، یہ اپنے شہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے سکیورٹی ایجنسیوں کے غیر متز لزل عزم کا اظہار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے