آخری دہشت گردکے خاتمےتک جنگ جاری رہے گی، جان اچکزئی

پاکستان

نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا ہے کہ آخری دہشت گردکے خاتمےتک جنگ جاری رہے گی، عام انتخابات ہر صورت ہوں گے۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کوشش ہے الیکشن پراثر انداز ہوں، کل الیکشن ہو کررہیں گے۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی جہاں بھی ضرورت ہو تعینات کریں گے، کل پرامن ماحول کویقینی بنائیں گے تاکہ دہشتگردوں کےعزائم خاک میں ملائیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ آخری دہشتگردکےخاتمےتک جنگ جاری رہے گی، عام انتخابات ہر صورت ہوں گے، کل الیکشن پر امن طریقے سے ہونگے، ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملادیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے