آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات،دفاعی امورپرتبادلہ خیال

General پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات،دفاعی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ کا دورہ جی ایچ کیو ،شاندار استقبال کیاگیا۔آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ نے سی پیک منصوبوں کے سکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سن وی ڈانگ کاکہنا تھا کہ پاکستان اور چین سدا بہار سٹریٹیجک شراکت دار ہیں علاقائی امن واستحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا تھا کہ پاک چین تعلقات میں علاقائی امن استحکام اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کی بنیاد پر مکمل ہم آہنگی ہے۔ پاک چین تعلقات دونوں ممالک کی ترقی وخوشحالی کےلیے اہم ہیں۔علاقائی امن واستحکام کےلیے یہ تعلقات اہمیت کےحامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے