ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ حاصل کرنے پر ویسٹ انڈین باؤلر کا منفرد جشن، ویڈیو وائرل

کھیل

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر کیون سنکلیئر کے منفرد جشن نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے۔

برسبین میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر کیون سنکلیئر نے مخالف ٹیم کی پہلی اننگز میں بلے باز عثمان خواجہ کو کیچ آؤٹ کردیا۔

ڈیبیو ٹیسٹ میں پہلی وکٹ لینے کی خوشی ویسٹ انڈیز کے باؤلر نے منفرد انداز میں منائی، اور بھاگتے ہوئے اپنے روایتی طریقے سے ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا۔

آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جہاں شائقین کیون کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے، اسٹیڈیم بھی تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اس وقت 75 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن آف اسپنر کیون سنکلیئر کی گیند پر آسٹریلوی کھلاڑی وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے اسکور 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسری اننگز جاری ہیں، ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف 35 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے