شمر جوزف کی تباہ کن باؤلنگ، ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح

کھیل

سیریز میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر شمر جوزف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز شمر جوزف نے برسبین میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 8 رنز سے کامیابی دلائی۔

ایک سیشن میں 6 وکٹیں اور مجموعی طور پر میچ میں 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنے والے شمر جوزف گزشتہ روز مچل اسٹارک کی تیز رفتار گیند پاؤں پر لگنے کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے

216 کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 207 پر ڈھیر ہوگئی اور فاسٹ فاؤلر نے ویسٹ انڈیز کو 1997 کے بعد ٹیسٹ میں پہلی جیت دلادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے