چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، انتخابات کی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں بارے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، تمام ونگز کے سربراہان نے انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیلٹ پیپر سمیت تمام انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا، چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ ڈے پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے