پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اپنے ذاتی مفاد کیلئے سیاست نہیں کی، شازیہ عطاء مری

پاکستان

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی اپنے ذاتی مفاد کے لیے سیاست نہیں کی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دھرنوں اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست پریقین نہیں رکھتی ہے، ہم ہر کام آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کرکرتے ہیں۔

شازیہ مری نے بتایا کہ میں نے 8 فروری کو اپنے حلقے میں لاش اٹھائی ہے، میں اس شہید کی ماں بہنوں کو کیاجواب دوں؟ سانگھڑ میں میرے حلقے میں ہونے والی فائرنگ کی ویڈیو موجود ہے، مخالفین نے تمام اخلاقی حدیں الیکشن کے دن عبور کرلی تھیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں ٹک ٹاکر نہیں ہوں بلکہ سیاست کرتی ہوں، میرے حلقے میں مسلسل 45 منٹ فائرنگ ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم جانتے ہیں کراچی کے الیکشن میں کیا ہوا ہے، کراچی کے الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے