‏پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال

پاکستان کھیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال کر دی گئی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ویب سائٹ بحال کردی گئی ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب شائقین بغیر کسی رکاوٹ اپنا آن لائن پی ایس ایل ٹکٹ بُک کروا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نجی کورئیر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر 6 فروری کی شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ بکنگ شروع ہونا تھی تاہم ویب سائٹ پر سائبر حملے کی وجہ سے شائقین کرکٹ ٹکٹس بُک نہیں کروا سکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے