پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے، آرمی چیف

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے، پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 262 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

کانفرنس کے شرکاء کو بھارت کی جانب سے ماورائے علاقائی اور ماورائے عدالت قتل پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت مقدس اور  ناقابل تسخیر ہے، پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، ملکی خودمختاری، قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے