لودھراں میں کالج کے بعد یونیورسٹی بناؤں گا: جہانگیر ترین

پاکستان

 سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لودھراں میں کالج کے بعد یونیورسٹی بناؤں گا۔

انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ آئی پی پی اور امیدوار قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اکبر خان جیسے آدمی لودھراں آئے،خاص انسان وہ ہوتا ہے جس میں صفات ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اکبر خان کراچی او پی پی میں کام کرتے تھے،ہماری خوش قسمتی اکبر خان کراچی کو چھوڑ کر لودھراں آتے ہیں، یہاں سکول بنا اور کالج بھی بن رہا ہے، پیسے دینا کوئی بڑا کام نہیں،صرف تھوڑادل بڑا چاہیے، یہاں ایسا کالج بنائیں گے جس کا شمار سارے لودھراں بلکہ ملتان ڈویژن میں بھی بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے ایسی سوچ دینے میں میری بیگم کا بہت ہاتھ ہے، ہم نے 2013میں ایک سفرشروع کیا تھا، اللہ کا شکر ہےہم 2013سے اب تک آگے ہی آگے بڑھتے جارہے ہیں، یہ سفر مستقبل میں بھی جاری ہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے