ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا, کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماؤں نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر میں آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا,اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کا اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر لبریشن سیل نے مشترکہ طور پر کیا مظاہرین نے, کشمیر کے پرچم, سیاہ جھنڈے اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے, مظاہرے کی قیادت کنوینر حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے کی اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔