‏انتخابات میں منتخب 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل

پاکستان

لاہور پولیس نے انتخابات میں منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل کرلی ہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنےکے لیے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔

ذرائع جے آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے ، اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے، 9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما اور 282 کارکنان تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔

یاد رہے کہ نو منتخب اراکین اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور اور امتیاز شیخ 9 مئی کے واقعات میں مطلوب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے