پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خوشحالی تب آتی ہے جب آپ اپنے ملک میں لوگوں کو کمانے کے مواقع فراہم کریں، ضروری نہیں کہ دبئی جا کر ہی کمایا جائے۔
تلہ گنگ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ ان کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے، پیپلزپارٹی غریب کا رد رکھنے والی جماعت ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور میں لوگوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا مگر اب تو مہنگائی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور لوگوں کو مشکلات ہیں۔
آصف زرداری نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں لوگوں کی خدمت کی، بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو مالی امداد پہنچائی گئی۔
آصف زرداری جب جلسے میں پہنچے تو کارکنوں نے ’آئی لو یو‘ کے نعرے لگائے، جس پر آصف زرداری نے ’آئی لو یو ٹو‘ کہہ کر کارکنوں کو جواب دیا۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے، سیاسی مخالفین ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔