ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن 2024 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے پورے ملک میں شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے درمیان لڑائی جگھڑوں کے واقعات بھی سامنے آئے اور اس دوران کئی کارکنان زخمی بھی ہوگئے تاہم کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔