آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ابھی بھی حالات پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے لیکن دن بہ دن بہتری آ رہی ہے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ چندماہ پہلے جب ایس آئی ایف سی کا سفر شروع ہوا تو ملک کی ٹریجکٹری نیچے جا رہی تھی، اُس وقت ناقدین ملک کے ڈیفالٹ ہونے اور مایوسی کی بات چیت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشی حالات انچ با انچ بہتر ہو رہے ہیں، ابھی بھی حالات پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے لیکن دن بہ دن بہتری آ رہی ہے۔
یہ اس لئے ممکن ہو سکا کہ تمام متعلقہ اداروں اور لوگوں نے ملکر ٹیم ورک کیا، انشاء اللہ معاشی بحالی اور ایس آئی ایف سی کا سفر آگے بھی ایسے ہی جاری رہے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے انفرادی، سیاسی اور ویسٹیڈ انٹرسٹ سے آگے بڑھ کر صرف ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔