کراچی میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

پاکستان

کراچی دھماکہ میں ایک شخص ہلاک، ’دستی بم دہشت گرد کے ہاتھ میں پھٹ گیا

کراچی کے ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے علاقے حاجی لیموں خان گوٹھ میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا ٹاک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم گرنیڈ لے کر باہر نکل رہا تھا جو مبینہ طور پر اس کے ہاتھ میں پھٹا۔

تاحال کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ ’دہشت گرد دستی بم لے کر جا رہا تھا۔ دستی بم دہشت گرد کے ہاتھ میں پھٹ گیا (اور) دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگیا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے