‏کراچی اور پنجاب کے متعدد شہروں میں ابھی تک موبائل فون کے سگنل آنا شروع نہیں ہوئے۔

پاکستان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن اس دعوے کے برعکس ملک کے اکثر شہروں میں عوام موبائل فون سروسز سے محروم ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے لیکن اکثر شہروں میں ابھی بھی سروس بحال نہیں کی گئی۔

عام اتنخابات کے دوران سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔

تاہم اب انتخابی عمل کی تکمیل کو دو گھنٹے کا وقت گزرنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے