پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی 8 نشست جیت لی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی8 نشست جیت لی ہیں۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 48 میرپورخاص 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی کامیاب ہوگئے ہیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 48 میرپورخاص 4 کے تمام160 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےطارق علی67923 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی ڈی اےکے عنایت اللہ 16231 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے
کے مطابق پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔