‏پولیس اہلکار کو تھپڑ،فردوس عاشق اعوان پر مقدمہ درج

پاکستان

سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان پر مقدمہ درج ،فردوس عاشق اعوان پر اے ایس آئی کو تھپڑ مارنے پر ایف آئی آر درج ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرفردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا،واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئ جس میں فردوس عاشق اعوان کو پولنگ سینٹر میں پولیس اہلکار کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی بلکہ انہیں تھپڑ بھی مارا۔

پولیس اہلکا ر نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ وہ پولنگ اسٹیشن این اے 70 میں اپنی ڈیوٹی کررہا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی جب میں نے انہیں منع کیا تو انہوںنے نہ صرف مجھے زدو کوب کیا بلکہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے