وہ جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہوتے ہیں، مریم کی نام لیے بغیر بلاول پر تنقید

پاکستان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔

بورے والا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب آکر نواز شریف پر تنقید کرنے والے جہاں بھی جاتے ہیں ان کے دائیں بائیں ن لیگ کے منصوبے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بلاول کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ وہ جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہوتے ہیں، تنقید کرنے والے کوئی نواز شریف کے مقابلے کا اپنا منصوبہ بھی بتائيں۔

مریم کا کہنا تھاکہ کہ ن لیگ کا منشور واضح ہے اور کل اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ روٹی، چینی، آٹا، دالوں کی قیمتیں کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہی ہمارا منشور ہے، ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی جماعتیں جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست کر رہی ہیں، لوگ جنوبی پنجاب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا کر چلے گئے، جنوبی پنجاب کی خدمت صحیح معنوں میں صرف نوازشریف نے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے