مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، بڑی وزارتیں اس کےلیے استعمال ہوں گی: خواجہ آصف

پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہےکہ   مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، بڑی وزارتیں اس کےلیے استعمال ہوں گی۔  خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، بڑی وزارتیں اس کےلیے استعمال ہوں گی۔

انہوں  نے مزیدکہاکہ  مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں، محتلف پارٹیوں کے اپنے اہداف ہوتے ہیں، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے جو بھی حکومت بنے وہ مستحکم ہو۔ ہر پارٹی کے اپنے اہداف ہوتے ہیں، مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عہدوں کی تقسیم کے معاملے پر بعد میں عدم استحکام نہ ہو، وفاق میں مخلوط حکومت بنتی ہے تو 5 سال کےلیے ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ حالات بدلیں گے، پنجاب میں ہماری مستحکم حکومت آئے گی، پانچ سال حکومت کا ٹارگٹ معیشت کی بحالی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے