مارشل لاء لگ سکتا ہے، جامشورو جلسے میں پیر پگارا کی وارننگ

پاکستان

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدرالدین شاہ راشدی پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہماری فوج وفاق کی محافظ ہے ۔ہم اس کے وفادار ہیں اس سے محبت کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج کے بغیر فلسطین غزہ کا حشر دیکھ لو۔

 انہوں نے کہا کہ اب دوتہائی اکثریت لینے کے لئے آنے والے  شرم کے مارے حکومت نہیں بنارہے ،  انکا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے لئے گھر سے اس لئے نہیں نکلا کہ 3 ماہ پہلے ہی سودا ہوگیا تھا اور اس کی پیمنٹ بھی  ہوگئی تھی۔


صدرالدین شاہ راشدی پیر صاحب پگارا  نے کہا کہ ہم اگر آج سکوں سے گھروں میں ہیں تو اپنی افواج کی وجہ سے ہیں ۔ توشہ خانہ سے کیا دوسروں نے لیڈران نے کچھ نہیں لیا میری نظر میں عمران خان چور نہیں ہے۔


 انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت 8/10 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔ اب فوج نے سب کو آزما لیا اب شاید ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے اور اگر مارشل لاء لگا تو یہی جج تحفظ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے