پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہاکہ ایک شخص نے 50لاکھ گھر بناکر دینے کا جھوٹا وعدہ کیاجھوٹے وعدے کرنے والے اب دوبارہ نہیں آئیں گے۔
گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہاکہ ایک شخص نے 50لاکھ گھر بناکر دینے کا جھوٹا وعدہ کیاجھوٹے وعدے کرنے والے اب دوبارہ نہیں آئیں گے۔
نواز شریف کو وہ جلسہ بھی گوجرانوالہ میں ہوا تھا، جس نے بازی پلٹ دی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ آئیں ایک بار پھر نفرت کی سیاست کا خاتمہ کریں۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ نے مشکل وقت میں بھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا، 8فروری کو گوجرانوالہ کی تمام سیٹیں عوام ہمیں جتوائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انشااللہ 9فروری کو چمکتا سورج عوام کی قسمت کو بھی چمکائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں، نواز شریف اگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر رہے ہیں تو لازمی دیں گے، نواز شریف نے گھر دینے کا وعدہ کیا ہے تو وہ بھی دیں گے۔
ہم انتقام کی سیاست کو دفن کرکے پھر ترقی کی سیاست شروع کریں گے، ہمارا فرض ہے کہ قوم کی تقدیر بدل دیں ۔ پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ اس ملک میں 4 سال جو وائرل بیماری رہی اس نے بہت نقصان کیا۔