اڈیالہ جیل، عمران خان کو بطور مشقتی صفائی کا کام دے دیا گیا

پاکستان

سائفر کیس ، توشہ خانہ ریفرنس اور عدت میں نکاح کیس میں سزا یافتہ سابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  کو بطور مشقتی اپنی بیرک کی خود صفائی کرنا ہوگی۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق  قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نواز شریف والی سزا مل گئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی کو اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی خود کرنے کا کہا گیا ہے ، اس کے ساتھ ہی حکام کی جانب سے انہیں تزئین و آرائش کا بھی  کہا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نےعملدرآمدکا حکم دیدیا ہے۔آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرکمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے۔کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا  ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے