پیپلز پارٹی کے دفتر  پر عطا تارڑ کے حملےکے معاملے پر  الیکشن کمیشن نے سخت کارروائی کی ہدایت  دے دی

پاکستان

لاہور کے حلقے این اے 127 میں  پیپلز پارٹی کے دفتر  پر عطا تارڑ کے حملےکے معاملے پر  الیکشن کمیشن نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت  دے دی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط میں کہا ہےکہ الیکشن کمیشن نے  پیپلز پارٹی کے دفتر  پر حملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آئی جی پولیس آپریشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کا الیکشن کمیشن نے جائزہ لیا، الیکشن کمیشن نے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرکے الیکشن کمیشن کو  مطع کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے