پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہرطرح کےخطرے سےنمٹنےکےلیے تیار ہے۔ کسی بھی جارحیت کا پوری فوجی طاقت کیساتھ جواب دیاجائے گا۔قومی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ قومی قیادت کی یادگار مظفرآباد پر حاضری دی ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت یا علاقائی خود مختاری کا پوری فوجی طاقت اور قومی عزم کیساتھ جواب دیاجائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ پاک فوج ہرطرح کےخطرے سےنمٹنےکےلیے تیارہے ، کسی بھی جارحیت کا پوری فوجی طاقت کیساتھ جواب دیاجائے گا۔

آرمی چیف نے کہاکہ بھارت ریاستی دہشتگرد ی کے ذریعے معصوم پاکستانی شہریوں کونشانہ بنارہاہے جو بین الاقوامی قوانین اوراقتدارکےمنافی ہیں۔ بھارت کی دیگرممالک میں مداخلت بےنقاب اور شرمناک چہرہ دنیاکےسامنےآچکاہے۔پاکستان اپنے شہریوں کےتحفظ کےلیے ایسے تمام عزائم خاک میں ملادےگا۔

وزیراعظم پاکستان ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور آرمی چیف نے یادگار مظفرآباد پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قومی قیادت نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی قیادت نے کہاکہ قابض بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کے سامنے کشمیریوں کی استقامت مثالی ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیرکی آبادی کو تبدیل کرنے کی سازشیں کشمیری عوام کے عزم کو دبا نہیں سکتیں ۔ پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے