لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا، جسٹس شاہد جمیل خان 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے 29 اپریل 2028 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، جسٹس شاہد جمیل خان گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھٹیوں پر تھے۔