عام انتخابات کے دنگل میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

پاکستان

عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اس بار بڑے بڑے برج الٹ گئے، آزاد امیدواروں نے نامور سیاستدانوں کو پچھاڑتے ہوئے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ کامیاب ہو گئے، جبکہ شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی زیادہ تر نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی درجنوں سیٹوں پر آگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے