پی ٹی آئی کی اسیر رہنما صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر مریم نواز شریف کیخلاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں ماہ 26 جنوری 2024ء کو پی ٹی آئی کے صدرچودھری پرویز الٰہی اور اسیر رہنما صنم جاوید سمیت پارٹی کے 4 رہنماؤں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی تھی اس کے بعد الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کو2 قومی اورصوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ پر انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیے تھے۔