سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک

پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 2 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن 5 اور 6 فروری کی درمیانی شب کیا گیا آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے جن میں رنگ لیڈر ایوب اللہ عرف منصور شامل ہے۔

آئی ایس پی آنے بتایا کہ دہشت گردوں  سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا پُرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے