پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے دن سے عوام میں ہے اور سب سے شاندار منشور پیپلزپارٹی کا ہے.
الیکشن کیمپیئن کے دوران خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مخالفین کی شکلیں دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے انھوں نے ابھی سے شکست تسلیم کرلی ہے، مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تو ہم ان کے ساتھ تھے مگر اب وہ ایک مرتبہ پھر لاڈلا بننے کی کوشش کررہے ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم کے امیدوار طور منظوری دی ہے. بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام میں رہی ہے, انہوں نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے خواہاں کو مناظرہ کا چیلنج دیا ہے وہ آئیں کریں مقابلہ چھپنے کی کوشش نہ کریں.