خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے عام انتخابات کیلئے پولیس کو فنڈز کی منظوری دے دی۔
پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ پولیس نے انتخابات کیلئے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا تاہم مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔
پولیس حکام نے کہا کہ انتخابات کیلئے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا، ضلعی پولیس کو فنڈز آئندہ ہفتے جاری کئے جائیں گے۔