عام انتخابات 2024ء کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کہیں مسلم لیگ ن، کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے تو بیشتر حلقوں میں آزاد امیدوار بھی ووٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں سبقت لے گئے ہیں۔
خیرپور1 کے حلقے این اے 202 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کامیاب قرار پائیں۔
ٹھٹھہ: حلقہ این اے 225 غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار صادق علی میمن55 کامیاب قرار پائے۔
حیدرآباد2 کے حلقہ پی ایس 61 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق شرجیل انعام میمن کامیاب قرارپائے۔
بدین پی ایس68 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد ہالیپوٹو کامیاب قرار پائے۔
بلوچستان کے حلقہ پی بی9 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے نصب اللہ مری کامیاب قرار پائے۔
سبی پی بی8 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارسرفراز چاکر ڈومکی کامیاب قرار پائے۔
کوئٹہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار میر سرفراز بگٹی 41 کامیاب قرار پائے۔
صحبت پور 1 بلوچستان کے حلقے پی بی 15 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم کھوسہ 24 کامیاب قرار پائے
بلوچستان کے حلقہ پی بی40 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل 6ہزار268 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔