ترجمان امریکی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، پاکستانی قوم کو انتخابات پر مبارکباد

پاکستان دنیا

امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں پاکستانی قوم کو انتخابات میں حصہ لینے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستان کو انتخابات میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ الیکشن ورکرز، سول سوسائٹی، صحافی اور مبصرین نےانتخابی اداروں کا تحفظ کیا، اس حکومت کے ساتھ کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا۔

ترجمان کے مطابق دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ واضح طور پرایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے پسند کے مطابق ووٹ دیا۔

امریکی ترجمان کے مطابق چاہتے ہیں دنیا میں کہیں بھی اجتماع کی آزادی کا احترام کیا جائے، آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہوگا۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج کا احترام کرے، زور دیتے ہیں، قانون کی حکمرانی، آئین کا احترام کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے