امریکا، کینیڈا میں شدیدبرفباری

امریکا، کینیڈا میں شدیدبرفباری کے باعث لاکھوں شہری گھروں میں محصور

دنیا

امریکا میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتیں نوے تک پہنچ گئیں جب کہ کینیڈا میں بھی خون جمادینے والی سردی نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں پارہ منفی چھپن ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، برف باری کے باعث زیادہ تر علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

کینیڈا میں شدید برف باری کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث بجلی بحال کرنے میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے